بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "bdnews24" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بنگلہ ديش كے لوگوں نےپورے ملك میں عيد ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے جشن منايا ۔ بنگلہ ديش كے صدر اور وزير اعظم نے اپنے عليحدہ عليحدہ پيغاموں میں مسلمانوں كو عيد ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے مبارك باد پيش كی اور دنيا میں امن و امان كے قيام كی درخواست كی۔ ڈھاكہ كی انجمن بنياد اسلامی جشن كے ان پروگراموں كے انعقاد میں پيش پيش تھی۔
376606