بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ۲۴ مارچ ۲۰۰۹ء كو بمبئی میں منعقد ہو گا۔ اس سيمينار میں اہل سنت اور شيعہ علماء كے علاوہ عيسائيوں، زرتشتيوں ،ہندوں اور سكھوں كےنمائندے بھی شركت كریں گے۔ یہ سيمينار بمبئی میں اسلامی جمہوریہ ايران كےقونصل خانہ كی كوششوں سےمنعقد ہو رہا ہے اور اس سيمينار میں " مختلف اديان كی وحدت میں دعا كے كردار" پر بحث و گفتگو كی جائےگی۔
375609