" بان كی مون" كا غزہ كی صورت حال پر اظہار افسوس

IQNA

" بان كی مون" كا غزہ كی صورت حال پر اظہار افسوس

18:29 - March 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1756621
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری " بان كی مون" نے غزہ كی صورت حال پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اسرائيل سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ غزہ كا محاصرہ فوراً ختم كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق " Sana" نے لكھا ہے كہ " بان كی مون " نے مصر میں اقوام متحدہ كی طرف سےمنعقدہ سيمينار كے شركاء كے نام ايك خط لكھا ہے جس میں فلسطين كے حالات كو معمول پر لانے اور رفع راہداری كو فوراً كھولنے اور غزہ میں پائدار جنگ بندی پر تاكيد كی ہے۔ انھوں نے خط میں لكھا ہے كہ مسئلہ فلسطين كے تمام گروہوں كو متحد ہو كر فلسطين كی ترقی اور اس كے المناك حالات كو بہتر بنانے میں بھر پور كردار ادا كریں۔ اقوام متحدہ كے انسان دوستانہ امدادی كيمپ نےفلسطين كے مظلوم عوام كے حالات پر شديد افسوس كا اظہار كيا ہے اور دنيا كےتمام ممالك سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ غزہ كی تعمير نو اور انسان دوستانہ امدادی كاروائيوں میں بھر پور شركت كریں۔
377398

نظرات بینندگان
captcha