اديان كےمابين گفتگو كی حمايت پرسعودی فرمانروا كو طلائی قرآن كا ہدیہ

IQNA

اديان كےمابين گفتگو كی حمايت پرسعودی فرمانروا كو طلائی قرآن كا ہدیہ

17:39 - March 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1757139
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں روس كے سفير " بنيامين پوپوف" نے اپنے ملك كی نمائندگی كرتےہوئے روس كے طلائی قرآن كا ايك صفحہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ كو ہدیہ كے طور پر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قدس پريس ويب سائٹ نےلكھا ہے كہ روسی سفير نے روس اور دنيائے اسلام فيسٹيول میں سعودی فرمانروا كی اديان كے مابين گفتگو كی خدمات كو سراہتے ہوئے انہیں قرٓان كا یہ ہدیہ پيش كيا گيا ہے۔ روسی طلائی قرآن ۱۶۲صفحات پرمشتمل ہے اور اسےروس كے سن پیٹرزبرگ قلمی نسخہ جات كے مركز میں محفوظ ركھا گياہے اور اس سے پہلے oic كی سرپرستی میں ماسكو كے ايك ميوزيم میں نمائش كيا گياہے. اس طرح اس قرآن كو ليبيا، ايران اور بحرين كی عالمی نمائشوں میں ركھا جا چكاہے۔ روس میں اس طلائی قرآن كی تياری میں ۱۸ ماہ كا عرصہ لگا ہے۔
378097

نظرات بینندگان
captcha