بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قدس پريس ويب سائٹ نےلكھا ہے كہ روسی سفير نے روس اور دنيائے اسلام فيسٹيول میں سعودی فرمانروا كی اديان كے مابين گفتگو كی خدمات كو سراہتے ہوئے انہیں قرٓان كا یہ ہدیہ پيش كيا گيا ہے۔ روسی طلائی قرآن ۱۶۲صفحات پرمشتمل ہے اور اسےروس كے سن پیٹرزبرگ قلمی نسخہ جات كے مركز میں محفوظ ركھا گياہے اور اس سے پہلے oic كی سرپرستی میں ماسكو كے ايك ميوزيم میں نمائش كيا گياہے. اس طرح اس قرآن كو ليبيا، ايران اور بحرين كی عالمی نمائشوں میں ركھا جا چكاہے۔ روس میں اس طلائی قرآن كی تياری میں ۱۸ ماہ كا عرصہ لگا ہے۔
378097