ايرانی اور انڈونيشيا كےدرميان نئے ثقافتی معاہدے پر دستخط

IQNA

ايرانی اور انڈونيشيا كےدرميان نئے ثقافتی معاہدے پر دستخط

19:22 - March 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1757530
آرٹ گروپ: ايران اور انڈونيشيا كے درميان ثقافتی لين دين كے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس معاہدے كا مقصد دونوں ممالك كےدرميان ثقافتی تعلقات كو فروغ دينا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس معاہدے پر دستخط كا مقصد ايران اور انڈونيشيا كے درميان ثقافتی سرگرميوں كو قانونی تحفظ فراہم كرنا اور ثقافتی ميدان میں نئے اقدامات اٹھانا ہے۔ اس معاہدے میں طے پانے والے امور میں ثقافتی مراكز كا قيام، ثقافتی شخصيات كے دورے، سيميناروں كا انعقاد ، نمائش گاہوں كا اجراء ، علمی ميدان میں معلومات كا تبادلہ وغيرہ شامل ہیں۔
378562

نظرات بینندگان
captcha