بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"شعبہ كرغزستان كی رپورٹ كے مطابق ان پروگراموں میں جو ہفتہ میں دو روز منعقد ہوئے تھے ابتداء میں ۳۰ افراد شركت كرتے تھے جبكہ اب یہ تعداد دو برابر بڑھ گئی ہے ۔ رپورٹ كےمطابق كرغزسی مسلمانوں كی تفسير قرآن میں بے حد دلچسپی كے باعث اب یہ پروگرام ہر روز نماز مغرب وعشاء كے بعد منعقد كيا جاتا ہے۔ بيشكك كی جامع مسجد میں تفسير كی تدريس كےفرائض كرغزستان كے مشہور مبلغ اور عالم شيخ مقصد حاجی انجام دے رہے ہیں ۔ جو اب تفسير قرآن كےعلاوہ اصول دين، تجويد اور رو خوانی كی تعليم بھی ديتے ہیں۔ شيخ مقصد حاجی "عبداللہ بن مسعودی قرآن سنٹر كے باقاعدہ استاد ہیں جو مختلف مقامات پر قرآنی خدمات پيش كرنے میں پيش پيش رہتےہیں۔
377260