نيپال كی حكومت نے مسلمانوں كے حقوق كو قانونی حيثيت دی ہے

IQNA

نيپال كی حكومت نے مسلمانوں كے حقوق كو قانونی حيثيت دی ہے

19:25 - March 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1757542
بين الاقوامی گروپ: ۱۷مارچ ۲۰۰۹ء كو مسلمانوں كے قومی كمشن اور نيپال حكومت كےدرميان ايك معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں اس معاہدے میں نيپال كی حكومت نےمسلمانوں كے حقوق كو قانونی حيثيت دے دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Himalayan Times" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ اس معاہدے كے بعد نيپال كی حكومت اس بات كی پابند ہے كہ وہ نيپال كے ان قوانين میں تراميم كرے جو مسلمانوں كے حقوق كے مخالف ہیں۔ ياد رہے كہ نيپال براعظم ايشيا كا ايك چھوٹا سا ملك ہے جو چين اور ہندوستان كے درميان واقع ہے اس كی كل آبادی ۲كروڑ ۳ لاكھ ہے۔ وہاں كے بيشتر باشندے بدھ مت اور ہندو مذہب كے پيروكار ہیں۔ نيپال میں مسلمان كل آبادی كا ۴فيصد ہیں۔
379070
نظرات بینندگان
captcha