بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كا ترجمہ جامعۃالمصطفی العالمیہ كے فارغ التحصيل طالب علم شيخ" محمد نعيم پادابياد" نے كيا ہے۔ سيد كاظم ارفع نے اس ۱۴جلدی كتاب میں ۱۴معصومين كے حالات زندگی بيان كیے ہیں۔ اس كتاب كی پہلی جلد میں (كہ جس كا تھائی لينڈی زبان میں ترجمہ ہوا ہے) حضرت محمد (ص) كے زمانہ رسالت كے ۳۴ واقعات بيان كیے گئےہیں۔ ہر واقع میں پيغمبر اسلام (ص) كی سيرت كا جلوہ نظر آتا ہے۔
377054