بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپور ٹ كےمطابق ايران كے شہر ارومیہ كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين" غلام رضا حسنی" نے گزشتہ روز جديد سال كی پہلی نماز جمعہ كےخطبوں سے خطاب كرتے ہوئے اسلامی فرقوں كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا اور كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اسلام اور قرآن كو محور بنا كر اسلام اور پيغمبر اسلام كے دشمنوں سے مقابلہ كریں۔ حجت الاسلام والمسلمين حسنی نے عيد نوروز كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايرانی قوم اسلامی اصولوں اور اقدار كی پابند ہے اور اميد ہے كہ وہ عيد نوروز كی تقريبات میں اسلامی قوانين كا خيال ركھے گی۔
380662