بيشكك میں ميراث پيغمبر اكرم (ص) كےعنوان سے نمائش كا انعقاد

IQNA

بيشكك میں ميراث پيغمبر اكرم (ص) كےعنوان سے نمائش كا انعقاد

12:19 - March 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1759202
ثقافت و آرٹ گروپ:جمہوریہ كرغزستان كے دارالحكومت بيشكك میں " ميراث پيغمبر اكرم (ص)" كے نام پر اسلامی نقاشی كےآثار كی نمائش منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش كا مقصد كرغزی شہريوں كو دين اسلام سے آشنا كرنا تھا۔ اس نمائش میں ۳۸ اسلامی نقاشی كے آثار ركھے گئےتھے۔ نقاشی كے یہ آثٓار ان اشياء كے متعلق تھے جن سے رسول اللہ (ص) استفادہ كرتے تھے۔ كرغزستان كے علماء كے ادارہ نے اس نمائش كے انعقاد سے پہلے نقاشی كے تمام آثار كو دقت سے ديكھا۔ اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں كرغزستان كے ايوان صدر سے وابستہ كمشن برای مذہبی امور كے سرپرست نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كے ذريعے كرغزستان كے شہری اسلامی آرٹ سے آشنا ہوں گے۔
380515

نظرات بینندگان
captcha