بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بيلجيئم میں كويت كی سفير " نبيلھ الملا" نے كہا ہے كہ یہ مقابلہ برسلز كے اسلامی ثقافتی مركز كے تعاون سے اسی مركز میں منعقد كيا جائے گا جس میں بيلجيئم میں مقيم مسلمان شركت كریں گے۔ كويت كی سفير نے مزيد كہا كہ حفظ قرآن كا یہ مقابلہ بيلجيئم كی مسلمان اقليت سے روابط كے لیے منعقد كيا جائے گا اور كويت اس سے پہلے بھی بيلجيئم میں مختلف مذہبی مناسبتوں میں پروگرام منعقد كر چكا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس مقابلے كے انعقاد كے بعد ايك ہفتے كے اندر نتائج كا اعلان كر ديا جائے گا اور ممتاز افراد ايك باوقار تقريب میں قيمتی انعامات دیے جائیں گے۔
382426