ہيوسٹن میں امام حسن عسكری (ع) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

ہيوسٹن میں امام حسن عسكری (ع) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

11:12 - April 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1760377
بين الاقوامی گروپ: ۴ اپريل ۲۰۰۹ء كو امام حسن عسكری علیہ السلام كی ميلاد كی مناسبت سے ہيوسٹن میں تعليمات اسلامی كے مركز میں جشن كی تقريب منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مركز تعليمات اسلامی " ہيوسٹن" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی یہ تقريب نماز مغرب و عشاء كے بعد تلاوت قرآن مجيد سے شروع ہوئی اس كے بعد امام حسن عسكری علیہ السلام كی شان میں اشعار پڑہے گئے اور آخر میں حضرت امام حسن عسكری علیہ السلام كی حيات طيبہ پر تقرير بھی ہوئی۔ ياد رہے كہ اسی مناسبت سے آسٹريليا كے شہر سڈنی میں مركز اسلامی امام حسين (ع) اور كنزاس سٹی " امريكہ" میں مركز اسلامی " الزہراء" میں بھی جشن كے مختلف پروگرام منعقد ہوئے۔
382715
نظرات بینندگان
captcha