سعودی عرب میں فوجيوں كے لیے مخصوص بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں فوجيوں كے لیے مخصوص بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

13:05 - April 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1760483
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز سعودی عرب میں " امير سلطان بن عبدالعزيز" نامی فوجيوں سے مخصوص حفظ قرآن كے مقابلوں كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے سعودی عرب كے ولی عہد امير سلطان بن عبدالعزيز كی سرپرستی میں منعقد ہو رہے ہیں جس میں ۱۹ عربی اور اسلامی ممالك سے ۶۹ فوجی شركت كر رہے ہیں۔ یہ مقابلے ايك ہفتہ تك جاری رہیں گے اور ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد مختلف اسلامی ممالك كے فوجيوں كو قرآنی تعليمات سے آشنا كرنا ہے۔ ان مقابلوں كے منتظمين نے ان مقابلوں كے شركاء كے لیے عمرہ ،سعودی عرب میں مقدس مقامات كی زيارات اور قرآن مجيد كی نشرواشاعت كے ادارے "ملك فہد" كے وزٹ جيسے پروگرام ترتيب ديئے ہیں۔
382968
نظرات بینندگان
captcha