كرغزستان كے ٹی وی سے " شرعيت" نامی اسلامی پروگرام كا اجراء

IQNA

كرغزستان كے ٹی وی سے " شرعيت" نامی اسلامی پروگرام كا اجراء

13:44 - April 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1760516
ثقافت و آرٹ گروپ: جمہوریہ كرغزستان كے ٹی وی چينل "эxo MAHACA" سے" شرعيت" نامی اسلامی پروگرام نشر ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كرغزستان كے لوگوں كو شرعی مسائل سے آگاہ كرنے كے لیے یہ پروگرام ہفتے میں دو بار كرغزستان كے ٹی وی چينل "эxo MAHACA" سے نشر ہو گا۔
مكہ مكرمہ كی "ام القری" يونيورسٹی كے فارغ التحصيل " چوباق حاجی جلال اف" یہ اسلامی پروگرام نشر كریں گے۔ ياد رہے كہ چوباق حاجی جلال اف نے شرعی علوم میں ڈاكٹریٹ كی ہے اور وہ اس پروگرام میں مختلف شرعی مسائل بيان كریں گے۔
382099
نظرات بینندگان
captcha