بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " Sana" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ "سليمان العيسی" نے اسلامی تاريخ میں قدس كی اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت قدس شريف دنيائے عرب كا ثقافتی دارالخلافہ ہے۔ جبكہ آج یہ مقدس شہر اغيار كے حملوں كی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ اس لیے ہماری ذمہ داری ہے كہ ہم اس شہر كے مصائب و آلام كو دنيا كے سامنے آشكار كریں۔ یہ شعری مجموعہ شام كی وزارت ثقافت كی موافقت سے شائع ہوا ہے اور اس میں قدس شہر اور فلسطين كے لوگوں كی غم بھری داستان پر اشعار موجود ہیں۔ شاعر نے ان اشعار میں فلسطينی بہن بھائيوں كے دكھوں كو بيان كيا ہے۔
ياد رہے كہ یہ شعری مجموعہ ۳۶ صفحات پر مشتمل ہے جسے قدس شہر، مسجد الاقصی اور فلسطين كے ديگر مقامات كی تصاوير سے مزين كيا گيا ہے۔
382985