اوباما تركی میں اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو كی ضرورت كے موضوع پر خطاب كریں گے

IQNA

اوباما تركی میں اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو كی ضرورت كے موضوع پر خطاب كریں گے

14:39 - April 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1761623
بين الاقوامی گروپ: امريكی صدر " باراك حسين اوباما" آج تركی میں ايك سيمينار میں خطاب كریں گے۔ ان كے خطاب كا موضوع اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو كی ضرورت ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " الجزيرہ" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكی صدر " باراك حسين اوباما" آج استنبول میں منعقد ہونے والے سيمينار میں اسلامی اور مغربی دنيا سے مربوط مسائل پرگفتگو كریں گے۔ امريكی صدر نے گزشتہ روز ترك صدرعبداللہ گل اور وزير اعظم رجب طيب اردگان سے ملاقات كی۔ اور دونوں ممالك كے درميان تعلقات اور عراق اورعلاقے كے حالات پر تبادلہ خيال كيا۔ باراك اوباما نے پہلی بار اسلامی ملك تركی كا دورہ كيا ہے۔ ياد رہے كہ آج تركی كے شہر استنبول میں تہذيبوں كے ملاپ كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالك كے نمائندے شركت كر رہےہیں۔ ايران كے سابق صدر سيد محمد خاتمی بھی اس اجلاس میں شركت كر رہے ہیں۔
383847
نظرات بینندگان
captcha