بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے خبررساں ادارے "spa"كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كے ناظم اعلی نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا ابتدائی راؤنڈ سعودی عرب كے مختلف علاقوں كے قرآنی مراكز میں منعقد ہو گا اور ان مقابلوں میں منتخب افراد دوسرے راؤنڈ كے مقابلوں میں شركت كریں گے۔ اس فائنل راؤنڈ میں منتخب افراد كو ايك تقريب میں قيمتی انعامات دیے جائیں گے۔
386015