بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ادارے " Bernama" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مرد و زن كے یہ مقابلے حفظ كل قرآن اور حفظ پارے كے دوگروپوں كی صورت میں منعقد ہوئے اور ان مقابلوں میں منتخب افراد كو نقدی انعامات كے علاوہ حج كے اخراجات بھی دئیے گئے۔ ملائيشيا كی سياست " كلانتان" كے گورنر نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سےخطاب كرتے ہوئے مسلمانوں سےدرخواست كی كہ وہ اپنی زندگی كے تمام امور میں قرآنی تعليمات اور پيغمبر اكرم (ص) كی سيرت پرعمل كریں۔ انھوں نے كہا كہ اگر مسلمان اپنی زندگی كے تمام امور میں قرآن مجيد اور پيغمبر اسلام (ص) كی سيرت پر عمل كریں تو مسلمانوں كو ترقی اور پيشرفت نصيب ہو گی۔
386288