بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "impactnews " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں منعقد ہونے والی اس دو روزہ نشست میں پوری دنيا سے حلال مصنوعات بنانے والی كمپنياں شركت كریں گی جو اسلامی اور غير اسلامی ممالك كو حلال مصنوعات سپلائی كرنے كے طريقہ كار پر بحث و گفتگو كریں گی۔ ياد رہے كہ گزشتہ چند سالوں میں حلال مصنوعات كی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے اور غير اسلامی ممالك میں مقيم مسلمانوں میں یہ مصنوعات بہت مقبول ہیں۔ اس نشست میں مشرق وسطی كے ممالك اور جنوب ايشيا كے ممالك كے نمائندوں كے علاوہ آسٹريليا ، نيوزی لينڈ، روس، برازيل، اور يوراگوئے كے نمائندے بھی شركت كریں گے۔
386385