بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الرایۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ جريدہ قطر كے الہيات و اسلامی تحقيقاتی كالج كے پروفيسرز اور دنيائے اسلام كے چند دانشوروں كے باہمی تعاون سے شائع ہوا ہے۔ اس جريدے میں قرآنی مندرجہ ذيل موضوعات پر تحقيقاتی مضامين شائع كیے گئے ہیں :
" قرآن مجيد میں كلمہ عشق" ، " قرآن مجيد میں تكرار"،"رسالت و نبوت" اور "اعجاز قرآن اور اس كا تاريخی پس منظر "۔
یہ جريدہ علم كی اہميت كے متعلق لكھتا ہے" اقرا باسم ربك الذی خلق"(آيت نمبر۱سورہ علق)۔ یہ پہلی آيت ہے جو پيغمبر اسلام (ص) پر نازل ہوئی ہے۔ لفظ علم اور اس سے مشتق ہونے والے كلمات، قرآن مجيد میں ۴۲۶ مرتبہ استعمال ہوئے ہیں ۔ اس جريدے میں سنت نبوی (ص) میں علم كی اہميت كو بيان كيا گيا ہےاوركہا گيا ہے كہ اسلامی معاشروں كی پيدائش میں موثرعلمی اصول سے آگاہی كے لئے كتاب صحيح بخاری كے باب " العلم" كی طرف رجوع كيا جائے۔
386346