جمہوریہ كرغزستان كے ٹی وی سےخواتين كے لے اسلامی پروگرام كی نشريات

IQNA

جمہوریہ كرغزستان كے ٹی وی سےخواتين كے لے اسلامی پروگرام كی نشريات

14:17 - April 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1764305
ثقافت و آرٹ گروپ: جمہوریہ كرغزستان كا ٹی وی چينل "эxo MAHACA" كرغزی خواتين كے لیے اسلامی پروگرام نشركرے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق كرغزستان كا ٹی وی چينل " эxo MAHACA" اس ملك كا واحد ٹی وی چينل ہے جو اسلامی پروگرام مرتب اور نشر كرتا ہے۔ اطلاعات كے مطابق مذكورہ ٹی وی چينل شرعی مسائل اور اسلام میں خواتين كے مقام كے موضوع پر اسلامی پروگرام ہفتے میں دو دن نشر كرے گا۔ ياد رہے كہ جمہوریہ كرغزستان كا ٹی وی چينل " Эxo MAHACA" اس سے پہلے بھی " شرعيت" نامی اسلامی پروگرام مرتب اور نشر كر چكا ہے جسے ناظرين میں بہت زيادہ پذيرائی ملی۔
ياد رہے "شرعيت" نامی اسلامی پروگرام بھی ہفتے میں دو دن نشر ہوتا تھا۔
385653


نظرات بینندگان
captcha