بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں امارات كےمختلف علاقوں سے تعلق ركھنے والے ۹۰ افراد نے شركت كی جن كی عمر ۸ سے ۲۱ سال تھی۔ ان مقابلوں كا آغاز ۱۰ اپريل ۲۰۰۹ء كو دبئی میں اسلامی اور خيراتی امور كے مركز میں ہوا تھا اور یہ مقابلے حفظ كل قرآن ، حفظ ۲۰پارے ، حفظ ۱۰پارے اور حفظ ۵پارے كے چار گروپوں میں منعقد ہوئے۔
388078