بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " حاتم عبدالقادر" نےكہا كہ ۱۶ اپريل ۲۰۰۹ء كو عيد مسيح كے بہانے شدت پسند یہودی مسجد الاقصی پر حملے كے جديد پروگرام بنا رہے ہیں۔ وہ اس مقدس مقام كواپنے قبضے میں لينا چاہتے ہیں۔ امور قدس میں وزير اعظم كے مشير نے فلسطينيوں سے اپيل كی كہ وہ ۱۶ اپريل ۲۰۰۹ء كو صبح سويرے مسجد الاقصی پہنچ جائیں تاكہ یہوديوں كی اس جديد سازش كو ناكام بنايا جا سكے۔فلسطينی حكومت كے ترجمان" طاہر النونو" نے ان اقدامات كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ ملت فلسطين ہر ممكن طريقے سے ان حملوں كا مقابلہ كرے گی۔
387739