نيوزی لينڈ میں اسلام كے متعلق جديد كتاب كی اشاعت

IQNA

نيوزی لينڈ میں اسلام كے متعلق جديد كتاب كی اشاعت

13:52 - April 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1765372
بين الاقوامی گروپ: " مسلمانوں كے لیے نيوزی لينڈ "كے عنوان سے نيوزی لينڈ میں جديد كتاب شائع ہوئی ہے اور پورے ملك میں فروخت ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "indiannewslink" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كتاب میں نيوزی لينڈ میں مسلمانوں سے متعلق مكمل معلومات ہیں۔ اس كے علاوہ نيوزی لينڈ میں مساجد، اسلامی مراكز، حلال گوشت كی دوكانوں اور اس ملك كے مختلف شہروں میں اذانوں كے اوقات كے متعلق بھی اس كتاب میں مكمل معلومات موجود ہیں۔ اس كتاب میں كوشش كی گئی ہے كہ نيوزی لينڈ میں اسلام كی حقيقی تصوير پيش كی جائے اور اس كے متعلق لوگوں كے غلط تصورات برطرف كيا جائیں۔ اس كتاب كو نيوزی لينڈ كے " اسلامی پبلشرز" نے شہر" اكلينڈ" میں شائع كيا ہے اور یہ كتاب ۷۵صفحات پر مشتمل ہے۔
388796

نظرات بینندگان
captcha