"حداد عادل" كا پاكستان میں نيو لينگوئيجز يونيورسٹی كا دورہ

IQNA

"حداد عادل" كا پاكستان میں نيو لينگوئيجز يونيورسٹی كا دورہ

13:48 - April 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1765665
ثقافت و آرٹ گروپ: ايرانی پارليمنٹ میں ثقافتی كميشن كے سربراہ نے گزشتہ روزپاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں دنيا كی زندہ زبانوں كی يونيورسٹی میں شعبہ فارسی كا دورہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جناب " حداد عادل" نے اس دورے كے دوران اردو زبان بولنے والوں كے لیے فارسی زبان كی اہميت كے موضوع پر خطاب كيا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں كہا كہ فارسی اور اردو كے ۷۰فيصد كلمات مشترك ہیں اورعلامہ اقبال (رح) كے دو تہائی اشعار فارسی زبان میں ہیں۔ جناب حداد عادل نے فارسی زبان كو دوسری اسلامی زبان قرارديا۔ ايرانی پارليمنٹ كے سابق اسپيكر نے اپنے خطاب كے آخر میں تاكيد كی كہ اس يونيورسٹی میں فارسی زبان كے شعبے كو اور زيادہ وسعت دی جائے۔
389146

نظرات بینندگان
captcha