زمبابوے میں عقائد اور اسلامی احكام كی تعليم كے كورس كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں عقائد اور اسلامی احكام كی تعليم كے كورس كا انعقاد

13:52 - April 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1765672
بين الاقوامی گروپ: زمبابوے كے دارالحكومت "حرارے" میں ايرانی قونصل خانہ كی كوششوں سے مسلمان خواتين كو عقائد اور اسلامی احكام كی تعليم دينے كے لیے كورس منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كورس میں شركت كرنے والی خواتين كو عقائد اور اسلامی احكام كی تعليم دی جائے گی۔ اس كے علاوہ زمبابوے میں ايرانی قونصل خانہ شہر " كادوما" میں امام خمينی (رح) كمپليكس میں منعقد ہونے والے عقائد اور اسلامی احكام كے كورس میں بھی شركت كرے گا۔ ياد رہے كہ نئے سال كے پہلے تين ماہ میں زمبابوے میں اسلامی جمہوریہ ايران كا قونصل خانہ مندرجہ ذيل پروگرام منعقد كرے گا:
" جشن ميلاد حضرت زہراء (س) اورعورت كا مقام ومنزلت" ، " بين الاقوامی كتاب نمائش گاہ میں شركت"، جون ۲۰۰۹ء میں امام خمينی (رح) كی ۲۰ ویں برسی كا انعقاد " اور حرارے میں ادبيات فارسی كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد۔
388425

نظرات بینندگان
captcha