بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےاخبار" عرب نيوز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " سامی ابوزہير" نے ۱۴ اپريل ۲۰۰۹ء كو ايك اخباری بيان میں كہا كہ ان مذاكرات كا آغاز ۲۶ اپريل ۲۰۰۹ء كو ہو گا۔ انھوں نے اميد ظاہر كی كہ تحريك فتح نيك نيتی كے ساتھ ان مذاكرات میں شركت كرے گی اور دريائے اردن كے مغربی ساحل میں حماس كے كاركنوں اور حاميوں كی پكڑ دھكڑ كا سلسلہ بند كر دے گی۔ كہا جا رہا ہے كہ فتح اور حماس نے فلسطين میں قومی حكومت كی تشكيل كے لیے جنوری ۲۰۱۰ء میں انتخابات كے انعقاد پر اتفاق كيا ہے۔ ليكن انتخاب منعقد كرنے كے طريقہ كار اور انتخابی قوانين كے سلسلے میں ان كی گفتگو ابھی تك كسی نتيجے تك نہیں پہنچی۔ حماس نے اعلان كيا ہےكہ وہ ايسی حكومت كی تشكيل كی مخالف ہے جو اسرائيل كو قبول كرے، اسرائيل كے ساتھ صلح كے معاہدوں پر دستخط كرے اور غاصب اسرائيل كے خلاف جہاد پر پابندی لگائے۔
389040