بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں جاپان، جنوبی كوريا، چين ، روس اور بلغاریہ كے اسلامی اور فارسی خطاطی كے موضوع پر آثار كی نمائش كی جائے گی۔ بلغاریہ میں ايرانی قونصل خانہ بھی اس نمائش میں شركت كرے گا۔ ياد رہے كہ بالكان میڈيا انسٹیٹيوٹ نے ۱۹۹۰ء میں بلغاریہ میں ثقافتی اور ذرائع ابلاغ كے موضوع پر اپنی سرگرميوں كا آغاز كيا تھا۔
389475