كتاب" حضرت موسی (ع) " كی روسی زبان میں ترجمے كی اشاعت

IQNA

كتاب" حضرت موسی (ع) " كی روسی زبان میں ترجمے كی اشاعت

14:19 - April 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1766893
فن و ادب گروپ: روس میں ايرانی قونصل خانہ كی كوششوں سے كتاب " حضرت موسی (ع)" كا روسی زبان میں ترجمہ شائع ہوا ہے۔ یہ كتاب ۳ہزار كی تعداد میں شائع ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں حضرت موسی (ع) كے حالات زندگی بيان كیے گئے ہیں۔ یہ كتاب ۹ ابواب پر مشتمل ہے جن كی تفصيل اس طرح ہے :
خدا نے كس طرح حضرت موسی (ع) كو فرعون سےنجات دی ، حضرت موسی (ع) كا فرعون كے محل میں تربيت پانا، حضرت موسی (ع) نے كوہ طور میں خدا سے كيسے گفتگو كی، دريا نے كس طرح حضرت موسی (ع) كو راستہ ديا، دريا كس طرح فرعون كی فوج كو نگل گيا، حضرت موسی (ع) كے معجزات سے آگاہی، خدا نے كون كون سے معجزے حضرت موسی كے لیے انجام ديئے، حضرت موسی (ع) كی رسالت اور ذمہ داری كا ادراك، خدا كے بھيجے ہوئے نبی كی زندگی كا مطالعہ، حضرت موسی (ع) كی زندگی سے دوسروں كو آشنا كرنا، اور حضرت موسی (ع) كی زندگی میں ان كے عقيدت مندوں كے لیے بہترين درس۔
390098

نظرات بینندگان
captcha