بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "bokra.net" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مدرسے كی افتتاحی تقريب میں فلسطين كے قرآنی مراكز كے مديروں نے شركت كی اور فلسطينی محقق" رائد فتحی" نے اس تقريب میں خطاب كيا۔ اس مدرسے كا نام اس علاقے كے نوجوان شہيد امير محمود خلايلھ كے نام پر ركھا گيا ہے جسے گزشتہ سال غاصب اسرائيلی فوج نے ۱۶ سال كی عمر میں شہيد كر ديا تھا۔
390840