بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارے " Ma,an" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق كميشن نے اپنے جاری كردہ بيانیے میں كہا ہے كہ نسل پرستی كے حوالے سے منعقدہ اس كانفرنس میں امريكہ كا شريك نہ ہونا تعجب آور ہے۔ امريكہ كے صدر مسٹر باراك اوباما نے گزشتہ روز كہا تھا كہ آسٹريليا ،كنیڈا، اسرائيل اور اٹلی كی طرح امريكہ بھی اس كانفرنس میں شريك نہیں ہو گا۔ اس سے پہلے یہ كانفرنس ۲۰۰۱ء میں جنوبی افريقہ میں منعقد ہوئی تھی جس كے شركاء نے فلسطينيوں كے خلاف نسل پرستی كے اقدامات كی وجہ سے اسرائيل كی مذمت كی تھی۔ حالیہ كانفرنس میں بھی غزہ میں اسرائيلی جارحيت كی مبينہ طور پرمذمت ہونا تھی۔ اس لیے امريكہ ، اسرائيل اور چند مغربی ممالك نے اس كانفرنس میں شركت نہیں كی۔
391648