بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عبدالعزيز بن عثمان تويجری" نے اسلامی ممالك سے كہا كہ وہ مسجد الاقصی كی ہرممكن حمايت كریں۔ انہوں نے تاكيد كی كہ مسلمانوں كو فلسطينی سرزمين میں اپنے مقدسات كے دفاع كے لیے متحد ہو كرايك مؤقف اختيار كرنا چاہیے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل مغربی ممالك كے تعاون سے مسجد الاقصی اور قدس شريف پر تسلط حاصل كرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ مسلمانوں كو اسرائيل كے مقابلے میں متحد ہو كر اس كی سازشوں كو ناكام بنانا چاہیے۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ یہودی نسل پرست كاروائيوں كے ذريعے ملت فلسطين كے حقوق كو پامال كر رہے ہیں۔
391538