اسرائيل فلسطين كے اسلامی تشخص كو ختم كرنے كے درپے: اسماعيل ہنیہ

IQNA

اسرائيل فلسطين كے اسلامی تشخص كو ختم كرنے كے درپے: اسماعيل ہنیہ

14:11 - April 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1768517
بين الاقوامی گروپ: فلسطين میں اسرائيلی سرگرمياں اور مسجد الاقصی كی كھدائی سےمعلوم ہوتا ہے كہ اسرائيل فلسطين اور بالخصوص قدس كے اسلامی تشخص كو مٹانا چاہتا ہے۔
فلسطين كی قانونی حكومت كے وزير اعظم " اسماعيل ہنیہ" نے تہران میں منعقد ہونے والی اسلامی ممالك كے سركاری وكلاء كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيلی فوجی بھی اس بات كا اعتراف كرتے ہیں كہ فلسطين میں انسانی حقوق كو پامال كيا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ عربوں اور مسلمانوں كو معلوم ہونا چاہیے كہ اسرائيل فلسطين میں اسلامی اور عربی تشخص كو نابود كرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے اس اجلاس كے شركاء(كہ جو فلسطين سے ہمدردی كی خاطر جمع ہوئے ہیں) كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل نے غزہ كے نہتے لوگوں پر اپنے فضائی اور زمينی حملوں میں انسانی حقوق كی پرواہ نہ كرتے ہوئے فلسطينی بچوں ،عورتوں اور سول لوگوں پرممنوعہ اسلحے كا استعمال كيا ہے ۔ انہوں نے آخر میں اسلامی اور عربی ممالك سے اپيل كی ہے كہ وہ اسرائيل كے مظالم اور سياسی دسيسہ كاريوں كےمقابلے میں ثابت قدمی كا مظاہرہ كریں۔
392324
نظرات بینندگان
captcha