" اسلام كی نظر میں گھريلو زندگی كی اہميت" كے موضوع پر تركی میں سيمينار كا انعقاد

IQNA

" اسلام كی نظر میں گھريلو زندگی كی اہميت" كے موضوع پر تركی میں سيمينار كا انعقاد

14:20 - April 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1768526
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز تركی كے شہر " Erzurum" میں " اسلام میں گھريلو زندگی" كی اہميت كے موضوع پر سيمينار منعقد ہوا جس میں تركی كے پروفيسرز اور علماء نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں " اتاترك" يونيورسٹی میں الہيات كے پروفيسر نے اسلامی تعليمات میں گھريلو زندگی كی اہميت بيان كرتے ہوئے كہا كہ پيغمبر اسلام (ص) گھريلو زندگی كو بہت زيادہ اہميت ديا كرتے تھے۔ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اپنے لیے پيغمبر اسلام(ص) كی زندگی كو نمونہ عمل قراردیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہمیں بچوں كی تربيت میں توجہ دينی چاہیے تاكہ سالم بچے معاشرے كے سپرد كئے جا سكیں۔ شہر " Erzurum" كے مفتی " Harun Bayraktutar" نے بھی اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں رسول اكرم (ص) كی سيرت پر عمل كرنا چاہیے اور بہتر زندگی گزارنے كے لیے پيغمبر اسلام (ص) كے كردار اور گفتار سے استفادہ كرنا چاہیے۔
392488
نظرات بینندگان
captcha