"منچسٹر"كے اسكولوں میں اسلامی اعياد كے موقع پر تعطيل كا فيصلہ

IQNA

"منچسٹر"كے اسكولوں میں اسلامی اعياد كے موقع پر تعطيل كا فيصلہ

13:16 - April 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1769387
بين الاقومی گروپ: مسلمان طلباء كے اسلامی اعياد كے ايام میں اسكول نہ جانے كی بناء پر برطانیہ كے شہر منچسٹر كے اسكولوں میں اسلامی اعياد كے موقع پر تعطيل كا فيصلہ كيا گيا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Theosthinktank" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ فيصلہ اس لیے كيا گيا ہے كہ اسلامی اعياد كے موقع پر مسلمان طلباء مذہبی اعياد میں شركت كی وجہ سے كلاسوں میں شركت نہیں كر سكتے اور ان كی غير حاضرياں زيادہ ہو جاتی ہیں۔ اسی بناء پر مانچسٹر كی يونين كونسل نے فيصلہ كيا ہے كہ اسكولوں كےپرنسپلز كو اسلامی اعياد كے ايام میں تعطيل كرنے كی اجازت دی جائے۔ كيونكہ منچسٹر كے اسكولوں میں مسلمان طلباء بہت بڑی تعداد میں ہیں۔ اس فيصلے پر بعض مسيحی حلقوں كی طرف سے رد عمل بھی سامنے آيا ہے۔ ان كا كہنا ہے كہ انگلينڈ كا سركاری مذہب مسيحيت ہے اور اگر سب اقلتیں اسكولوں كے پروگراموں میں مداخلت كریں تو بہت زيادہ مشكلات پيش آ سكتی ہیں۔
392430

نظرات بینندگان
captcha