بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار "المدينہ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كورس كے ناظم الامور" صالح بن علی الزميع" نے كہا ہے كہ اس كورس میں شركت كرنے كے لیے عمر ، علاقے اور صنف كی كوئی قيد نہیں ہے۔انہوں نے مزيد كہا كہ پہلی مرتبہ یہ كورس ۱۴۲۲ ہجری قمری اور مكہ مكرمہ میں منعقد ہوا تھا جس میں ۱۰ افراد نے شركت كی تھی اور اس كورس كا دورانیہ ۲ ماہ تھا ۔ اس كورس میں متحدہ عرب امارات كے ايك حافظ نے ۲۷ دنوں میں قرآن مجيد حفظ كيا تھا۔ انہوں نے كہا كہ گزشتہ آٹھ سالوں میں اس كورس میں پوری دنيا سے ۱۵۰۰ لڑكوں اور لڑكيوں نے قرآن مجيد حفظ كيا ہے۔اس كورس كے لئے انٹرنیٹ سائٹ www.qurani.co كا افتتاح كيا گيا ہے۔
393656