قم میں تھائی لينڈی طلباء كے لیے تربيت معلم قرآن كورس كا آغاز

IQNA

قم میں تھائی لينڈی طلباء كے لیے تربيت معلم قرآن كورس كا آغاز

12:50 - April 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1770556
قرآنی سرگرمياں گروپ: جامعۃ المصطفی العالمیہ میں تھائی لينڈی طلباء كے لیے شہر قم میں تربيت معلم قرآن كورس كا آغاز ہوا ہے۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ میں شعبہ قرآن وحديث كے انچارج " حسين اسدی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس كورس كا آغاز ۲۵ اپريل ۲۰۰۹ء كو ہوا ہے۔ اس تربيتی كورس میں جامعۃ المصطفی العالمیہ كے ۱۲ تھائی لينڈی طلباء شركت كر رہے ہیں اور اس كورس كا دورانیہ ايك ماہ ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس كورس میں طلباء كو صوت ولحن، قرائت قرآن، ترجمہ قرآن كی روش، حفظ قرآن كی روش اور قرآن سے متعلق امور سے آگاہ كيا جائے گا۔ جناب اسدی نے كہا كہ مذكورہ كورس مدرسہ امام خمينی (رح) میں منعقد ہو رہا ہے اور اس كورس كے لیے تجربہ كار اساتذہ كا انتخاب كيا گيا ہے۔
394734
نظرات بینندگان
captcha