بيلجيئم میں حفظ قرآن كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

بيلجيئم میں حفظ قرآن كے مقابلے كا انعقاد

12:39 - April 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1771060
قرآنی سرگرمياں گروپ: " شيخ صباح الاحمد الصباح" نامی حفظ و تجويد قرآن كا مقابلہ برسلز كے اسلامی ثقافتی سنٹر میں منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويت كے اخبار " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلہ ۲۵ اپريل ۲۰۰۹ كو شروع ہوا اور ۲ مئی ۲۰۰۹ء تك جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں مِختلف اقوام سے تعلق ركھنے والے ۳۰ سال سے كم عمر كے جوان شركت كر سكتے ہیں۔ یہ مقابلہ بيلجيئم كے اسلامی ثقافتی سنٹر اور بيلجيئم میں كويت كے سفارت خانے كے باہمی تعاون سے منعقد ہو رہا ہے ۔ اس كے انعقاد كا مقصد بيلجيئم میں مقيم مسلمانوں كو تلاوت، حفظ اور تجويد قرآن میں رغبت پيدا كرنا ہے۔ اس مقابلے میں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو عمرے كے اخراجات اور نقدی انعامات ديئے جائیں گے۔
395740

نظرات بینندگان
captcha