جنوبی افريقہ میں اسلامی مالياتی مركز كا افتتاح

IQNA

جنوبی افريقہ میں اسلامی مالياتی مركز كا افتتاح

14:49 - April 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1771169
بين الاقوامی گروپ: ۲۷ اپريل ۲۰۰۹ء كو جنوبی افريقہ میں اسلامی مالياتی مركز كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے " الشرق الاوسط" اخبار كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اسلامی مالياتی مركز كو جنوبی افريقہ كے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی سرگرميوں كے مركز جوہانسبرگ میں مقيم ۴ لاكھ مسلمان گھرانوں كی خدمت كے لیے تاسيس كيا گيا ہے۔ ياد رہے كہ جنوبی افريقہ میں اسلامی بينك كاری كو بہت پذيرائی حاصل ہے۔ اس كی وجہ یہ ہے كہ جنوبی افريقہ میں تمام اديان كے پيروكار سود سے پاك اسلامی مالياتی نظام كو پسند كرتے ہیں لہذا جنوبی افريقہ كی حكومت بھی اسلامی بينك كاری كو فروغ دينے میں اہم كردار ادا كرتی ہے۔
396080

نظرات بینندگان
captcha