بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " Yeniasya" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں تركی كی وزارت مذہبی امور كے مشير " محمد امين افشار" اور نيويارك میں مقيم ترك مسلمانوں نے شركت كی۔
افشار نے اس سيمينار میں پيغمبر اسلام (ص) كی نظر مين خاندان كی اہميت كے موضوع پر خطاب كيا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں كہا كہ پيغمبر اسلام (ص) نے معاشرے كو نجات دی اور جاہل افكار كے بجائے انسانی اقدار كی ترويج كی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اگر انسان پيغمبر اسلام (ص) كی سيرت كی پيروی كرے تو وہ خوشحال زندگی بسر كر سكتا ہے۔
396190