غزہ كے لوگوں سے اظہار ہمدردی كے لیے يورپ كے كچھ معذورافراد كا غزہ كا دورہ

IQNA

غزہ كے لوگوں سے اظہار ہمدردی كے لیے يورپ كے كچھ معذورافراد كا غزہ كا دورہ

12:46 - April 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1771614
بين الاقوامی گروپ: يورپ كے كچھ معذوروں نے اعلان كيا ہے كہ وہ غزہ كے زخميوں سے اظہار ہمدردی كے لیے اس سال مئی كے اوائل میں فلسطين كا دورہ كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Palestine-info" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يورپی معذوروں كے كاروان كے انتظامی امور كے انچارج " رامی عبدو" نے كہا ہے كہ يورپ كے معذوروں كا ايك گروپ جنگی زخميوں كی امداد كا جائزہ لينے كے لیے فلسطين كا دورہ كرے گا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ يورپی معذوروں كے فلسطين كے اس دورے میں كافی تعداد میں اسپيشلسٹ ڈاكٹرز بھی ان كے ساتھ ہوں گے۔ اس كے علاوہ خوراك اور ادويات پر مشتمل كنٹينرز بھی آئندہ چند روز میں مصر كے شہر اسكندریہ كے راستے غزہ داخل ہوں گے۔
395513
نظرات بینندگان
captcha