تركی میں " طب نبوی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں " طب نبوی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:34 - April 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1771954
بين الاقوامی گروپ: ۲۹ اپريل ۲۰۰۹ء كو تركی شہر Corum میں " طب نبوی (ص)" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہوا جس میں پروفيسرز اور اسپيشلسٹ ڈاكٹرز نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" نے " tevehidhaber" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں (كہ جس كا اہتمام " Croum" كے ڈاكٹروں كی انجمن نے كيا تھا) ڈاكٹر "موسی زورلو" نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ پيغمبر اسلام (ص) نے صديوں پہلے بعض بيماريوں كی طرف اشارہ كيا تھا اور ان كے علاج كے سلسلے میں بھی ہدايات دیں تھیں جن كی علامات كو عصر حاضر كے دانشوروں نے اب دريافت كيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ پيغمبر اسلام (ص) نے اپنے فرمودات میں بيماريوں كے متعلق جو كچھ فرمايا تھا موجودہ دور میں اس كی تصديق ہو گئی ہے ۔ یہ امر طبی ماہرين كے لیے تعجب آور ہے كہ بيماريوں كے متعلق پيغمبراسلام (ص) كی اپنے زمانے میں ہدايات اور علاج بيسویں صدی میں بھی كار آمد ہیں۔
396443

نظرات بینندگان
captcha