تركی كے وزير داخلہ كا اس ملك میں حجاب پرعائد پابندی كے خلاف شديد رد عمل

IQNA

تركی كے وزير داخلہ كا اس ملك میں حجاب پرعائد پابندی كے خلاف شديد رد عمل

14:19 - May 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1772720
بين الاقوامی گروپ: تركی كے وزير داخلہ " Nimet Cubukcu" نے تركی كی يونيورسٹيوں میں حجاب پر پابندی كو بنيادی انسانی حقوق اور فردی آزادی كی خلاف ورزی قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے خبررساں ادارے " توحيد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كے وزير داخلہ نے گزشتہ روز ايك نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ تركی كی خواتين كی بہت بڑی تعداد اسلامی تعليمات پر عمل كرتے ہوئے اسلامی حجاب كی مراعات كرتی ہے۔ اگر ہم نے انہیں اسلامی تعليمات پر كاربند رہنے كی اجازت نہ دی تو یہ ان كے بنيادی انسانی حقوق كی خلاف ورزی ہو گی۔ تركی كے وزير داخلہ نے حجاب كو فردی عقيدہ قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس فردی عقيدے كی راہ میں ركاوٹ ڈالنا اور اسے شدت پسندوں كے افكار كہنا درست نہیں ہے۔ حجاب ايك شخص كا انتخاب ہے اور ہمیں اس انتخاب كا احترام كرنا چاہیے۔
397701
نظرات بینندگان
captcha