بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كتاب تلخيص الميزان كے اس ترجمے كو " كتاب مبين" پبلشرز شائع كرے گا۔ یہ كتاب'' تلخيص الميزان " شام كے مصنف " كمال مصطفی شاكر" كی كاوش كا نتيجہ ہے۔ یہ كتاب علامہ طباطبائی كی كتاب تفسير الميزان كا عربی زبان میں خلاصہ ہے اور۷۰۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس كتاب كے مترجم " محمد علی كوشا" نے كہا ہے كہ كتاب تلخيص الميزان كا فارسی زبان میں ترجمہ ۳ جلدوں میں شائع ہو گا۔ ياد رہے كہ نامور شيعہ مفسر اور فيلسوف علامہ محمد حسين طباطبائی(رہ) نے ۲۰ جلدوں پر مشتمل عربی زبان میں قرآن مجيد كی شاہكار تفسير لكھی ہے۔
399378