كتاب تلخيص الميزان كا فارسی ترجمہ منظرعام پہ آيا چاہتا ہے

IQNA

كتاب تلخيص الميزان كا فارسی ترجمہ منظرعام پہ آيا چاہتا ہے

13:07 - May 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1773787
ادبی گروپ: " محمد علی كوشا" كا تلخيص الميزان كا فارسی ترجمہ اس سال كے آخر تك شائع ہو كر منظر عام پرآجائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كتاب تلخيص الميزان كے اس ترجمے كو " كتاب مبين" پبلشرز شائع كرے گا۔ یہ كتاب'' تلخيص الميزان " شام كے مصنف " كمال مصطفی شاكر" كی كاوش كا نتيجہ ہے۔ یہ كتاب علامہ طباطبائی كی كتاب تفسير الميزان كا عربی زبان میں خلاصہ ہے اور۷۰۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس كتاب كے مترجم " محمد علی كوشا" نے كہا ہے كہ كتاب تلخيص الميزان كا فارسی زبان میں ترجمہ ۳ جلدوں میں شائع ہو گا۔ ياد رہے كہ نامور شيعہ مفسر اور فيلسوف علامہ محمد حسين طباطبائی(رہ) نے ۲۰ جلدوں پر مشتمل عربی زبان میں قرآن مجيد كی شاہكار تفسير لكھی ہے۔
399378

نظرات بینندگان
captcha