ايرانی كلچرل سنٹر كی كابل میں كتابوں كی نمائش میں شركت

IQNA

ايرانی كلچرل سنٹر كی كابل میں كتابوں كی نمائش میں شركت

13:10 - May 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1773791
ثقافت وآرٹ گروپ: افغانستان میں ايرانی كلچرل سنٹر نے مختلف موضوعات پرعلمی كتابوں كے ساتھ كابل میں كتابوں كی نمائش میں شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں (جو دو روز پہلے شروع ہوئی اور ايك ہفتہ تك جاری رہے گی) مختلف موضوعات پر علمی كتابوں كے علاوہ ايران كے ہينڈی كرافٹس اور ايران كے مذہبی اور ثقافتی مقامات كی تصاوير بھی ركھی گئی ہیں۔ كابل يونيورسٹی میں منعقد ہونے والی كتابوں كی اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں افغانستان كی سركاری شخصيات كے علاوہ افغانستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج اور كچھ افغانی اور ايرانی پبلشرز نے بھی شركت كی۔ ياد رہے كہ اس نمائش كا اہتمام كابل يونيورسٹی اور ايرانی كلچرل سنٹر نے باہمی تعاون سے كيا ہے۔
398788
نظرات بینندگان
captcha