بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر طرابلس كے مفتی " مالك الشعار " نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں گفتگو كے دوران سورہ بقرہ كی آيت نمبر ۱۸ كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ مساجد كو وہ لوگ آباد كرتے ہیں جو خدا اور روز قيامت پر ايمان ركھتے ہوں۔ انہوں نے كہا كہ مسجد صرف نماز پڑھنے كی جگہ نہیں ہے بلكہ مسلمان بھائيوں سے تعاون جيسے كام بھی مسجد میں انجام پانے چاہئیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مسجد امن كی جگہ ہے؛ اس میں ، سماجی ، سياسی اور گروہی اختلافات ختم ہونے چاہئیں اوراس مقدس مقام میں ہر قسم كے افتراق اور انتشار سے اجتناب كرنا چاہیے۔
399461