بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار " البلاء" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآنی كالج كی افتتاحی تقريب میں اس كالج كے اخراجات اٹھانے والے " سعيد المربعی"، حفظ قرآن كی عالمی انجمن كے سربراہ " عبداللہ بن علی بصفر" سميت ملائيشيا كے مختلف اسلامی اداروں كے سربراہان اور چين ، تھائی لينڈ اور فلپائن كے نمائندوں نے شركت كی۔ حفظ قرآن كی عالمی انجمن كے سربراہ نے اس كالج كی افتتاحی تقريب سے گفتگو كرتے ہوئے احاديث نبوی (ص) كا حوالہ ديتے ہوئے حفظ قرآن اور قرآنی سرگرميوں كی اہميت كو بيان كيا۔ ملائيشيا كی رياست كلانتن كے گورنر نے بھی اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اس اميد كا اظہار كيا كہ یہ كالج ،علوم قرآن كے ماہرين كی تربيت كے ذريعے اچھی كاركردگی دكھائے گا۔
398823