بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امريكی فوجيوں كا یہ گروہ افغانستان میں مسيحيت كی ترويج كر رہا ہے جبكہ امريكی آرمی كی طرف سے حاضر سروس فوجيوں كو اپنے دين كی تبليغ كی اجازت نہیں ہے۔ بعض امريكی فوجيوں كو (كہ جن كا تعلق پروٹسٹان مسيحی مذہب سے ہے) افغانستان كی علاقائی زبان میں ترجمہ شدہ " انجيل" تقسيم كرتے ہوئے ديكھا گيا ہے۔ اس كے علاوہ ايك فلم میں بھی امريكی فضائیہ كے ايك فوجی كی طرف سے افغانيوں میں انجيل تقسيم كرنے كی ديگر فوجيوں كو ہدايات ديتے ہوئے دكھايا گيا ہے۔ ياد رہے كہ امريكہ كے بنيادی قوانين اور امريكہ كی آرمی كے قوانين كے مطابق حاضر سروس فوجی كے لئے اپنے مذہب كی ترويج ممنوع ہے۔
400351